the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
۔ نوٹ بندی کے بعد ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے آج کئی اعلانات کئے جن کے تحت 31 دسمبر تک تمام ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر سروس چارج ختم کیا جانا بھی شامل ہے۔ اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانتا داس نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت نے روپے کارڈ پر 31 دسمبر تک سوئچنگ چارج ختم کر دیا ہے۔ ساتھ ہی تمام سروس فراہم کرانے والے بھی 31 دسمبر تک ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنوں پر سوئچنگ چارج ختم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں جس سے اب لوگوں کو ان کے استعمال پر سروس چارج نہیں دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام نئی سرکاری تنظیموں اور پبلک سیکٹر کی سہولیات سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا آدھار کارڈ سے منسلک ای ادائیگی کا استعمال کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قدم ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ مسٹر داس نے بتایا کہ ملک بھر میں موجود تقریباً دو لاکھ اے ٹی ایم میں سے 82 ہزار میں نئے نوٹوں کے حساب سے تبدیلی کردی گئی ہےاور امید ہے



کہ جلد ہی تمام اے ٹی ایم نئے نوٹوں کے حساب سے تیار کر دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ٹول پلازہ پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے لئے تمام کار ساز کمپنیوں سے نئی گاڑیوں میں ریڈیو فریکوینسی آئیڈینٹی فکیشن (آر ایف آئی ڈی) سسٹم لگانے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مواصلاتی سروس ریگولیٹری ٹرائی نے پہلے ہی تمام فونوں کےلئے یوایس ایس ڈي فیس ڈیڑھ روپے سے کم کرکے 50 پیسے کر دی ہے۔ ساتھ ہی ریلوے نے آن لائن ٹکٹ لینے پر لگنے والا سروس ٹیکس بھی 31 دسمبر تک کے لئے ختم کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون کے ذریعے 31 دسمبر تک ہونے والے ڈیجیٹل مالی ادائیگی پر بھی سروس ٹیکس نہیں لگے گا۔ مسٹر داس نے کہا کہ ضلع کوآپریٹیو مرکزی بینکوں (ڈی سی سی بی) کے ذریعے کسانوں کو ربیع فصلوں کی بوائی کے لئے کافی فنڈز مہیا کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔نابارڈ انہیں 21 ہزار کروڑ روپے دستیاب کرائے گا۔ نابارڈ اور ریزرو بینک کو یہ یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ ڈی سی سی بی کے پاس جائز نوٹوں کی کمی نہ ہو۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.